بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم کے دوسرے مرحلے کیلئے ووٹنگ کا آغاز

سکھ فار جسٹس کے زیراہتمام کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم کے دوسرے مرحلے کیلئے مالٹن آنٹاریو میں ووٹنگ کا آغاز ہوگیا۔  مالٹن آنٹاریو میں مقامی وقت کےمطابق صبح نوبجے ووٹنگ کا آغاز ہوا اور ووٹنگ شروع ہونے سے پہلے ہزاروں افراد ووٹ ڈالنے کیلئے قطاروں میں کھڑے ہوگئے تھے۔

ووٹنگ سینٹر کو مہندر سنگھ خالصہ کے نام منسوب کیا گیا ہے۔اس موقع پر ووٹرز کا جوش دیدنی تھا، خواتین اور بزرگ افراد کی بڑی تعداد بھی ووٹنگ میں شریک ہوئے جبکہ شرکا نے خالصتان کے حق میں نعرے لگائے۔

پولنگ اسٹیشن پر موجود سکھ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بھارت نے خالصتان چیپٹر کینیڈا کے چیف کوآرڈینٹر ہردیپ سنگھ نجر کو راستے سے ہٹانے کیلئے اپنی ایجنسیوں کا استعمال کیا اوربرمنگھم میں بھی ایک سکھ رہنما کی پراسرار موت کے پیچھے بھارت کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ 

دوسری جانب مقامی انتہا پسند ہندؤں اور سکھوں میں شدید کشیدگی بھی پائی جاتی ہے۔کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجرکےقتل کےبعدیہ ریفرنڈم کیلئے پہلی ووٹنگ ہے، وہ کینیڈا میں خالصتان چیپٹر کے چیف کوآرڈی نیٹر تھے۔

بھارت کی مالٹن آنٹاریو میں بھی سکھ ریفرنڈم رکوانے کی کوششیں بھی ناکام ہوگئیں اور مقامی حکومت کے جمہوری عمل میں رکاوٹ ڈالنے سے انکار پربھارت نے مایوسی کا اظہار کیا۔اس سے قبل ریفرنڈم کے انعقاد پربھارت کینیڈا کی حکومت سے احتجاج کرچکا ہے۔

مزید پڑھیے  نیویارک کے روز ویلٹ ہوٹل کو بند کرنے کا اعلان
Back to top button