بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

پنجاب 15 ہسپتالوں میں ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

حکومت پنجاب نے صوبے کے 15  ہسپتالوں  میں ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے نفاذ سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس دوران پنجاب کے 15 ہسپتالوں میں ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

لاہور کے جناح، چلڈرن، میو، سروسز اور جنرل ہسپتال میں ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا مرحلہ وار نفاذکیا جائےگا۔اس کے علاوہ ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور  اور رحیم یارخان کے ہسپتالوں میں بھی یہ سسٹم نافذ ہو گا جو ہسپتالوں کی اوپی ڈی، پتھالوجی، ریڈیالوجی اور فارمیسی میں رائج کیا جائے گا۔

مزید برآں ایچ ایم آئی ایس کے ذریعے مریض کےٹیسٹ، تشخیص اورادویات کا ریکارڈ سینٹرلائزڈ سسٹم پر اپ لوڈہوگاجس سے مریضوں کوبہتراورتیز ترین علاج کی سہولت میسر ہوگی

مزید پڑھیے  چاروں صوبوں میں ایک ہفتے طویل انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہوگا
Back to top button