بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

سنجے دت جاوید میانداد سے ملاقات کیلئے بیتاب

بالی وڈ سپر اسٹار سنجے دت نے پاکستان کرکٹ کے لیجنڈ بلے باز  جاوید میانداد سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔جاوید میانداد کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سنجو بابا کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے جاوید میانداد سے محبت کا اظہار کیا اور ملاقات کی خواہش بھی کی۔

ویڈیو میں سنجے دت نے کسی ویڈیو کا تذکرہ کیا اور کہا کہ ‘جاوید بھائی سلام، ہم لوگوں نے آپ کی ویڈیو دیکھی جسے دیکھ کر بہت مزہ آیا، میں بہت عرصے بعد آپ کو دیکھ رہا ہوں، بہت اچھا لگا’۔

سنجے دت نے توقع ظاہر کی کہ اگلے ماہ اگست میں لنکا پریمیئر لیگ کے موقع پر سری لنکا کے شہر کینڈی میں ملاقات ہوگی۔

مزید پڑھیے  آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی نے یوٹیوبرز کیلئے آسانی پیدا کردی
Back to top button