بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

سیکٹر آئی ٹین فور میں باپ اور بیٹا گٹر میں گر کر جان بحق

 اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین فور میں کھلے مین ہول نے باپ اور نوجوان بیٹے کی جان لے لی، ورثا نے باپ بیٹے کی لاشیں سڑک پر احتجاج شروع کردیا۔ پہلے پندرہ سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرا، بچے کو نکالنے کے لئے والد بھی گٹر میں کود گیا۔باپ بیٹے  کو  گٹر سےنکالنے کے لئے ریسکیو اہلکاروں نے پہنچ کر آپریشن شروع کیا تو دم گھٹنے کی وجہ سے دونوں جاں بحق ہو چکے تھے۔

ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ 15 سالہ عبدالرحمن کھلے مین ہول پر ڈھکن موجود نہ ہونے کی وجہ سے گٹر میں گرا۔بیٹے کو بچانے کے لئے کوشش کرتے ہوئےوالد ارشد بھی گٹر میں گیا۔ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ دونوں کی وفات گٹر میں دم گھٹنے کے باعث ہوئی۔ دنوں کی لاشیں نکال کر پمز ہسپتال پہنچا دی گئیں۔ ورثا نے  باپ بیٹے کی لاش آئی ٹین مرکز میں رکھ کر سی ڈی اے کے خلاف احتجاج شروع کر دیا ورثا کا مطالبہ ہے کہ جب تک سی ڈی اے کے ڈائریکٹر سینیٹیشن کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا جاتا احتجاج ختم نہیں کیا جائے گا

مزید پڑھیے  بٹگرام چیئرلفٹ آپریشن کامیابی سے مکمل، تمام افراد کو ریسکیو کرلیا گیا
Back to top button