بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے میں مختلف ممالک سے ہزاروں مسلمانوں نے شرکت کی اور بے حرمتی کرنے والے شخص کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔دوسری جانب سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مانچسٹر میں بھی احتجاج کیا گیا۔

واضح رہے کہ سویڈن کے شہر اسٹاک ہوم کی ایک مسجد کے باہر عیدالاضحیٰ کے روز قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف اس وقت دنیا بھر میں مسلمان سراپا احتجاج ہیں اور مختلف ممالک میں احتجاجی ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔حکومت پاکستان کی جانب سے بھی جمعہ کے روز یوم تقدیس قرآن منایا گیا تھا۔

Back to top button