بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

قبائلی ضلع خیبر، لنڈی میں جرگہ، شادی اور دیگر تقریبات پر ہوائی فائرنگ ڈانس پارٹی پر پابندی عائد

قبائلی ضلع خیبر، لنڈی کوتل میں منعقدہ جرگہ میں علماء کرام اور بلدیاتی نمائندگان نے متفقہ طور پر شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں خواجہ سراؤں سمیت دیگر محفلوں میں ڈانس، موسیقی اور ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی لگا دی۔جرگہ میں قبائلی ضلع خیبر میں شادی بیاہ میں خواجہ سراؤں کے ناچنے اور میوزک پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ علماء، مفتیان اور علاقے کے منتخب بلدیاتی نمائندگان کی جانب سے متفقہ طور پر کیا گیا ہے۔

فیصلے کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے زخہ خیل میں جس شادی میں میوزک، خواجہ سراؤں کی محفل ہو،  اس دلہے کا نکاح نہیں پڑھائیں گے اور نہ ہی ان کی دعوت قبول کریں گے اگر کسی نے خلاف وزری کی تو شادی بیاہ کا بائیکاٹ کیا جائے گا اور ساتھ ہی اس خاندان کی کسی میت کا جنازہ بھی نہیں پڑھائیں گے۔اعلامیہ میں اہل علاقہ کو بھی شادی میں شرکت نہ کرنے اور ایسے افراد سے قطع تعلق کرنے کا کہا گیا ہے۔

جرگہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں شادی بیاہ میں ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اعلامیہ پر علماء، قاری، مفتیان،اور بلدیاتی نمائندگان کے دستخط موجود ہیں۔

مزید پڑھیے  تحریک عدم اعتماد لانے کا جنرل باجوہ نے نہیں کہا، سردار اختر مینگل
Back to top button