بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں پاک فوج کے میجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی شہید

بلوچستان کے علاقے بلور میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں پاک فوج کے میجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی شہید ہوگئے، جبکہ ایک فوجی جوان زخمی ہوا ہے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے فرار کے راستے روکنے کیلئے ناکہ بندی کی۔

اس موقع پر دہشت گردوں نے گھات لگا کر حملہ کیا اور سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔آئی ایس پی آر  کے مطابق میجر ثاقب اور ان کی ٹیم نے آخری سانس تک چھپ کر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور جام شہادت نوش کیا۔میجر ثاقب حسین نے والدین اور بیوہ سوگوار چھوڑی ہیں، جبکہ نائیک باقر علی نے سوگواران میں تین سال کی بیٹی اور بیوہ چھوڑی ہے۔

مزید پڑھیے  اقوام متحدہ کے امن دستوں کے لیے محفوظ ماحول کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہونی چاہیے، نگران وزیر خارجہ
Back to top button