بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گرفتار کرلیا گیا

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گرفتار کرلیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو میامی میں فیڈرل کورٹ ہاؤس میں خفیہ دستاویزات کیس میں  پیشی کے موقع پرگرفتار کیا گیا، ٹرمپ کو ڈپٹی مارشلز نے گرفتار کیا، وہ فیڈرل الزامات کا سامنا کرنے والے پہلے سابق امریکی صدر ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معتمد خاص والٹ ناؤٹا کو بھی گرفتار کر لیا گیا  ہے۔ امریکی مارشلز سابق صدر ٹرمپ کے فنگر پرنٹس لیں گے۔واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد خفیہ سرکاری دستاویزات اپنے پاس رکھنے کا الزام ہے۔

 گرفتاری کے بعد سابق صدر ٹرمپ کے حامیوں نے میامی کورٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا۔دوسری جانب سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےخفیہ دستاویزات کیس میں اپنے اوپر لگائے الزامات کو مسترد کر دیا اور کہا کہ انہیں سزا دینے کی کوشش الیکشن میں مداخلت ہے ۔

گزشتہ دنوں ڈونلڈ ٹرمپ پردوسری بار فرد جرم عائد کی گئی تھی، ٹرمپ پر نئی فرد جرم عہدہ ختم ہونے کے بعد خفیہ دستاویز سے متعلق مبینہ لاپروائی پر عائد کی گئی تھی۔ ٹرمپ کو جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی کے37 الزامات کاسامنا ہے۔

49صفحات پر مشتمل فرد جرم کے مطابق مبینہ طور پر غیرقانونی طریقے سے قبضہ میں رکھی گئی دستاویز میں ایٹمی پروگرام، حملوں کی منصوبہ بندی سے متعلق بھی معلومات تھیں۔ فوجی حملہ ہونے کی صورت میں امریکا کی کمزوریوں کی اہم باتیں بھی فائلوں میں موجود تھیں۔رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر تمام الزامات ثابت ہوجاتے ہیں تو انہیں مجموعی طور پر 100 سال قید ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیے  طاقتور ترین سمندری طوفان ’موچا‘ بنگلہ دیش-میانمار کے ساحل سے ٹکرا گیا
Back to top button