بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

کراچی سپر ہائی وے پر پولیس مقابلے میں دو اہلکار شہید

کراچی سپر ہائی وے پر الآصف اسکوائر کے قریب پولیس مقابلے میں دو اہلکار شہید ہو گئے۔ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق پولیس اہلکار جرائم پیشہ افراد کی اطلاع پر الاآصف اسکوائر کے قریب پہنچے تھے کہ اسی دوران موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے ساتھ مقابلے میں دو اہلکار شہید ہوئے جن کی شناخت رحمت اور حکیم کے ناموں سے ہوئی ہے۔ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق دونوں شہید پولیس اہلکار سہراب گوٹھ تھانے میں تعینات تھے۔

مزید پڑھیے  نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نائب تحصیلدار جاں بحق
Back to top button