بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

موٹروے ایم 2 پنڈی بھٹیاں کے قریب حادثے کے بعد کار کو آگ لگ گئی، 5افراد جھلس کر جاں بحق

 موٹروے ایم 2 پنڈی بھٹیاں کے قریب حادثے کے بعد کار کو آگ لگ گئی، 5افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق اوور ٹیکنگ کے دورن کار بے قابو ہوکر درخت سے جا ٹکرائی، درخت میں ٹکرانے سے کار کا فیول ٹینک پھٹ گیا۔موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیمیوں نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ، آگ کی شدت کے باعث مسافر جانبر نہ ہو سکے۔ جاں بحق ہونے والوں میں علی مہدی، رحمت اللہ، علی خان، نشان احمد اور ساجد علی شامل ہیں، پانچوں افراد کا تعلق ساہیوال سے ہے، لاشوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے  شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، پولیس اہلکار اور اس کا بھائی جاں بحق
Back to top button