بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

کچہ آپریشن کو دو ماہ مکمل ہو گئے، 12 ڈاکو ہلاک، 26 نے سرنڈر کیا

پنجاب پولیس کا کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن 60 ویں روز میں داخل ہوگیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 2 ماہ کے دوران آپریشن میں 12ڈاکو ہلاک اور 8 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آپریشن کے دوران کچے کے 26 ڈاکوؤں نے سرنڈر کیا اور 51 ڈاکو گرفتار کیے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق ڈاکوؤں سے مشین گنیں، راکٹ لانچرز، جی تھری،کلاشنکوف، سیکڑوں گولیاں برآمد کی گئی ہیں جب کہ ڈاکوؤں کے درجنوں خفیہ ٹھکانے،کمین گاہیں اور مورچے گرادیے گئے ہیں۔

Back to top button