بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سپریم کورٹ ریویو آف آرڈرز  اینڈ ججمنٹس ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت آج ہوگی

سپریم کورٹ ریویو آف آرڈرز  اینڈ ججمنٹس ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت آج ہوگی۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ ساڑھے 11 بجے کیس کی سماعت کرےگا، بینچ میں  جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔

درخواست گزاروں نے سپریم کورٹ ریویوآف آرڈرز اینڈججمنٹس ایکٹ کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے جب کہ سپریم کورٹ نے اس پر حکم امتناع دے رکھی ہے۔خیال رہے کہ  29  مئی کو  سپریم کورٹ ریویو آف آرڈرز  اینڈ  ججمنٹس  ایکٹ 2023  کے نفاذ  کا  گزٹ  نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

نئے قانون کے تحت 184/3کے تحت فیصلوں پر 60 دن میں نظر ثانی اپیلیں داخل کی جاسکیں گی، نئے قانون کے مطابق اپیل فیصلہ دینے والے بینچ سے بڑا بینچ سنےگا۔نئے قانون کے تحت نظر ثانی کی درخواست کا دائرہ کار اب اپیل جیسا ہی ہوگا، ماضی میں فیصلے پر نظرثانی کی درخواست وہی بینچ سنتا تھا جس نے وہ فیصلہ دیا ہوتا تھا۔ 

Back to top button