بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پرویز الہیٰ دوسری بار رہائی کے بعد تیسری مرتبہ گرفتار

 پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کو ایک اور مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ پرویزالہی کو پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ کچھ دیر قبل ہی گوجرانوالا کی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب و پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کیس کا محفوظ فیصلہ سنا یا تھا اور گوجرانوالا کے ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد افضل نے پرویز الٰہی کو دونوں مقدمات سے بری کرنے کا حکم دیا تھا۔

گزشتہ روز لاہور کی اینٹی کرپشن کورٹ نے بھی پرویز الٰہی کو مقدمے سے بری کردیا تھا جس پر انہیں گوجرانوالا میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پرویز الٰہی کے خلاف گوجرانوالا تھانہ اینٹی کرپشن میں دو مقدمات درج ہیں۔ ان پر دونوں مقدمات میں گجرات میں سڑکوں کی تعمیر کے ٹھیکوں کے دوران کِک بیکس کے الزامات ہیں۔

Back to top button