بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

خوشاب کا شیر دل جوان ملک حسنین اعوان وطن عزیز پر قربان

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) شہیدوں کی سرزمین خوشاب کا ایک اور شیر دل جوان وطن پر قربان ہوگیا مٹھہ ٹوانہ کے نواحی گاؤں 6 چک کا رہائشی ملک حسنین اعوان پاک ایران بارڈر پر تعینات تھا کہ بارڈر پار سے دہشت گردوں نے چوکی پر حملہ کردیا جس کا حسنین اعوان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ڈٹ کر مقابلہ کیا اور دہشت گردوں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا اسی دوران فائرنگ سے خوشاب سے تعلق رکھنے والا سپاہی حسنین اعوان شہید ہو گیا۔پاک ایران سرحد پر سیکورٹی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنایا گیا۔

شہید حسنین اشتیاق اعوان کاتعلق خوشاب کے نواحی چک 45 ایم بی سے ہے ۔شہید حسنین کی چھے ماہ پہلے شادی ہوئی تھی بیوہ ،والدین، دو بھائی اور دو بہنیں سوگوار خاندان کا حصہ ،شہید کی نمازِ جنازہ چک نمبر 47ایم بی میں ادا کرنے کے بعد پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائ قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

Back to top button