بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش، چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد اکیس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور اکیس، کراچی انتیس، پشاور بائیس، کوئٹہ سترہ، گلگت انیس، مری گیارہ اور مظفر آباد اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے محکمہ موسمیات کی موسم کی پیش گوئی کے مطابق سری نگر، اننت ناگ، بارہمولہ، جموں، پلوامہ، شوپیاں اور لیہہ میں بارش اور آندھی/گرج چمک کے ساتھ ابر آلود موسم متوقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر اور اننت ناگ دس ڈگری سینٹی گریڈ، جموں اکیس، لیہہ چار، پلوامہ، شوپیاں اور بارہمولہ نو ڈگری سینٹی گریڈ۔

مزید پڑھیے  پوٹھوہار ریجن، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں ژالہ باری کا امکان
Back to top button