بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

وزیرخزانہ کا امریکہ کیساتھ تجارتی تعلقات مزید بڑھانے کی خواہش کااظہار

وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے امریکہ کے ساتھ سرمایہ کاری اور دوطرفہ تجارتی تعلقات مزید بڑھانے کی خواہش کااظہارکیاہے۔وہ امریکی سفیرڈونلڈبلوم سے باتیں کررہے تھے جنہوں نے اسلام آباد میں ا ن سے ملاقات کی۔وزیرخزانہ نے امریکی سفیرکوقومی اوربین الاقوامی مالی ضروریات سے نمٹنے کے لئے آمدنی اور اخراجات سے متعلق حکومت کے عملی منصوبوں سے آگاہ کیا۔وزیرخزانہ نے امریکی نمائندے کو جاری بین الاقوامی مالیاتی فنڈپروگرام کے بارے میں بتایا اور اس کی تکمیل کے حکومتی عزم کی یقین دہانی کرائی۔امریکی سفیرنے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اقتصادی، سرمایہ کاری اورتجارتی تعلقات کو مزیدفروغ دینے کے لئے اپنی مکمل حمایت کااعادہ کیا۔

مزید پڑھیے  روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ کی کمی
Back to top button