بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

پاکستان کوسٹ گارڈز کی بڑی کارروائی چرس کی بھاری مقدار برآمد کرلی

پاکستان کوسٹ گارڈزکی بڑی کارروائی، 680کلوگرام چرس برآمد کرلی ، ترجمان کوسٹ گارڈز  کے مطابق اورماڑہ کے علاقے اشپیاق سے بھاری مقدار میں منشیات سمندر کے راستے اسمگل کی کوشش کی جا رہی تھی، ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کئے، جس کے بعد اشپیاق کے علاقے میں گشت کیلئے ٹیم تشکیل دی گئی۔دوران چیکنگ اشپیاق کے علاقے میں موبائل گشت پارٹی نے680کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی ۔جس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 11.34 ملین ڈالر ہے۔ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق چرس سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل ہونا تھی پاکستان کوسٹ گارڈز نے چرس تحویل میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی منشیات اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور معاشرے کو منشیات سے دور رکھنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

Back to top button