بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان کپ ویمنزکرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 19 مئی سے کراچی میں ہوگا

پاکستان کپ ویمنزکرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 19 مئی ( کل ) سے کراچی میں ہوگا۔پاکستان کپ 13 میچز پر مشتمل ہوگا، جو 2 مرحلوں میں کھیلا جائے گا ،4 ٹیمیں راؤنڈ رابن لیگ کی بنیاد پر ٹی ٹوئنٹی کھیلیں گی جبکہ 3 ٹیمیں ون ڈے میچز میں مدمقابل ہوں گی ،ایونٹ کا فائنل 4 جون کو ہوگا۔

ٹورنامنٹ کا مقصد کھلاڑیوں کو آئندہ ماہ ہانگ کانگ میں ہونیوالے ایمر جنگ ویمنز ایشیا کپ کی تیاری میں مدد دینا ہے ، پہلےمرحلے میں ویمنزایمرجنگ ایشیاکپ کی ممکنہ کھلاڑی میدان میں نظر آئیں گی۔

ٹورنامنٹ میں شریک سٹرائیکرز ٹیم کی قیادت فاطمہ ثنا کریں گی ، بلاسٹرز کی کپتان منیبہ علی ، چیلنجرز کی ٹیم کی قیادت لیفٹ آرم سپنر سعدیہ اقبال کریں گی جبکہ ڈائنا مائٹس کی ٹیم سدرہ امین کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔

4 ٹیموں کے درمیان 6 ٹی ٹوئنٹی میچز 19 سے 21 مئی تک حنیف محمدہائی پرفارمنس سینٹر اوول گراؤنڈ اورسٹیٹ بینک گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے ، 23مئی سے بلاسٹرز، چیلنجرز اور ڈائنامائٹس کی ٹیمیں 50 ا وورز پرمشتمل ون ڈے ٹورنامنٹ میں مدمقابل ہوں گی۔ 

Back to top button