بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مجھے ’گڈ ٹو سی یو‘ کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا، چیف جسٹس

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا ہےکہ وہ ہر کسی کو کہتے ہیں آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی لیکن اس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔سپریم کورٹ میں سول مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے وکیل اصغر سبزواری سے مکالمہ کیا کہ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی، کافی وقت بعد آپ میری عدالت آئے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ کو دیکھ کرخوشی ہوئی، یہ میں ہرکسی کو کہتا ہوں، مجھے ’گڈ ٹو سی یو‘ کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے مزید کہا کہ میں ہر ایک کو احترام دیتا ہوں ،ادب و اخلاق تو سب کے لیے ضروری ہے، ادب و اخلاق کے بغیر مزا نہیں۔واضح رہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کےبعد سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر چیف جسٹس نے عمران خان کو دیکھ کر  کہا تھا  ’ویلکم خان صاحب! آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔‘چیف جسٹس کے ریمارکس پر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

Back to top button