بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پانچواں ون ڈے : پاکستان انڈر19 کی بنگلہ دیش انڈر 19 کے خلاف 80 رنز سے کامیابی

پاکستان انڈر19 ٹیم نے بنگلہ دیش انڈر 19ٹیم کو پانچویں اور آخری ون ڈے میں 80 رنز سے شکست دے کر سیریز کا اختتام چار ایک پر کرلیا۔
پانچویں میچ کی خاص بات حمزہ نواز اور شاہ زیب خان کی عمدہ بیٹنگ اور عرفات منہاس کی آل راؤنڈ کارکردگی تھی۔
بنگلہ دیش انڈر19 نے ٹاس جیت کر پاکستان انڈر19 کو بیٹنگ دی۔پاکستان انڈر 19نے مقررہ پچاس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز اسکورکیے۔جواب میں میزبان ٹیم صرف 164 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان انڈر19 کی اننگز میں آزان اویس اور شاہ زیب خان نے اپنی ٹیم کو 88رنز کا اچھا اسٹارٹ دیا۔آزان اویس پانچ چوکوں کی مدد سے 41 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
شاہ زیب خان نے 93 گیندوں پر67 رنز اسکور کیے جس میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔پانچ میچوں کی اس سیریز میں آزان اویس نے ایک سنچری اور دو نصف سنچریوں کی مدد سے سب سے زیادہ269 رنز اسکور کیے جبکہ شاہ زیب خان ایک سنچری اور دو نصف سنچریوں کی مدد سے264 رنز بناکر دوسرے سب سے کامیاب بیٹسمین رہے۔
حمزہ نواز پاکستان انڈر 19 کی اننگز کے ٹاپ اسکورر رہے انہوں نے 76گیندوں کا سامنا کرتے ہوئےچھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 72 رنز اسکور کیے۔انہوں نے عرفات منہاس کے ساتھ پانچویں وکٹ کی شراکت میں 75 رنز کا اضافہ کیا۔عرفات منہاس نے 40 رنز کی اننگز کھیلی جس میں ایک چھکا اور پانچ چوکے شامل تھے۔بنگلہ دیش انڈر 19 کی طرف سے محفوظ الرابی نے 42 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔بنگلہ دیش انڈر 19 کا آغاز مایوس کن تھا اور38 رنز پر اس کی چار وکٹیں گرگئی تھیں۔
کپتان احرار امین اور شہاب جیمز نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 83 رنز کا اضافہ کیا۔ احرار امین 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔شہاب جیمز 9 چوکوں کی مدد سے 56 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔پاکستان انڈر 19 کی طرف سے علی اسفند نے 24 اور عرفات منہاس نے20 رنز دے کر تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

مختصر اسکور۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم 244 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ ( 50 اوورز ) حمزہ نواز 72۔ شاہ زیب خان67 ۔ محفوظ الرابی 42/4 وکٹ۔
بنگلہ دیش انڈر19 ٹیم164 رنز۔( 36اعشاریہ 3اوورز ) ۔شہاب جیمز56۔احرار امین 53۔عرفات منہاس 20/3وکٹ۔ علی اسفند24/3 وکٹ
دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ بدھ کے روز کھیلا جائے گا۔

Back to top button