بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

تاہم بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد بائیس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور ستائیس، کراچی اٹھائیس، پشاور چوبیس، کوئٹہ پندرہ، گلگت تیرہ، مری بارہ اور مظفر آباد سترہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ سرینگر، جموں، پلوامہ، اننت ناگ، بارہمولہ، شوپیاں اور لیہہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، پلوامہ اور بارہمولہ گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں اکیس، لیہہ صفر، اننت ناگ اور شوپیاں دس ڈگری سینٹی گریڈ۔

مزید پڑھیے  پیٹرول کی قیمت میں مزید 8 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ
Back to top button