بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آفتاب اقبال کو بھی گرفتار کرلیا گیا

معروف صحافی و اینکر آفتاب اقبال کو گرفتار کر لیا گیا۔آفتاب اقبال کی صاحبزادی عائشہ نور اقبال نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ ان کے والد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔کچھ گاڑیاں آئیں اور والد کو پکڑ کر لے گئیں۔آفتاب اقبال اکثر حکومت پر بھی تنقید کرتے رہتے ہیں۔اس سے قبل عمران ریاض خان کو بھی گرفتار کیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عمران خان سیالکوٹ ائیرپورٹ سے بیرون ملک جانا چاہتے تھے۔عمران ریاض خان کی گرفتاری 3 ایم اے او کے تحت عمل میں لائی گئی۔عمران ریاض خان کو 30 دن کے لیے نظر بند کر دیا گیا ہے۔ عمران ریاض خان کو ڈی سی سیالکوٹ کے حکم پر سیالکوٹ جیل میں 30 دن کے لیے نظر بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔عمران ریاض خان کے قانونی معاملات دیکھنے والے وکیل میاں علی اشفاق کا کہنا ہے کہ عمران ریاض خان کے ڈیٹنشن آڈر کو عدالت میں چیلینچ کیا جانے کے لئے درخواست تیار کر کے دائر کی جائے گی۔

Back to top button