بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، مسرت اقبال چیمہ اور ملیکہ بخاری بھی گرفتار

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں گلگت بلتستان ہاؤس سے گرفتار کیا گیا۔اسلام آباد پولیس نےبدھ کی دوپہر بھی شاہ محمود کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ گرفتار نہ ہوسکے تھے۔تاہم اب پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔ 

سپریم کورٹ کی عمارت سے باہر آتے ہی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری کو گرفتار کرلیا گیا۔فواد چوہدری 12 گھنٹے سے سپریم کورٹ کی عمارت کے اندر موجود تھے اور وہ گرفتاری کے خدشے کے باعث سپریم کورٹ سے باہر نہیں آرہے تھے۔سپریم کورٹ کی عمارت سے باہر آتے ہی انہیں گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے فواد چوہدری کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا اور انہیں تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا۔

اسلام آباد پولیس نے بھی شاہ محمود قریشی ، اسد عمر،فواد چوہدری، جمشید اقبال چیمہ، فلک ناز چترالی، مسرت جمشید چیمہ اور ملیکہ بخاری کو گرفتار کرنے کی تصدیق کردی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ تمام گرفتاریاں قانونی تقاضوں کے مکمل کرکے عمل میں لائی گئیں ہیں اور مزید گرفتاریوں کا امکان ہے، عوام مِیں افواہ اور اشتعال پھیلانے سے گریز کریں۔

مزید پڑھیے  اے این ایف نے ماتحت عدالتوں کے فیصلے ہائیکورٹ میں چیلنج کردیئے
Back to top button