بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

گورنمنٹ ہائی سکول رکھلہ منڈی کے ہردلعزیز ہیڈ ماسٹر محمد بن سلمان مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ ہائی سکول رکھلہ منڈی کے ہردلعزیز ہیڈ ماسٹر محمد بن سلمان مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہوگئے۔ ان کے اعزاز میں ٹیچنگ سٹاف کی طرف سے پروقار الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔ ملک محمد اقبال اعوان کا شمار ضلع خوشاب کے منجھے ہوئے انتہائی لائق طالب علم دوست اور ہردلعزیزٹیچرز میں ہوتا ہے۔ انہوں نے احمدال ،چوھا اور رکھلہ منڈی کے سکولوں میں اپنی تدریسی فرائض سرانجام دیئے جس سکول سے بھی ان ٹرانسفر ہوئی وہاں کے طالبعلوں اور سٹاف نے انکی کمی کو ہمیشہ شدت سے محسوس کیا۔ اپنےرفقاءے کار، جوئنیر سٹاف اور طالب علموں کے ساتھ ہمیشہ انکا رویی مشفقانہ رہااور انکی نگرانی میں چلنے والے سکول کا رزلٹ بھی بہترین رہا۔ اس طرح ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی انکے بچوں کی پوزیشینز آتی رہیں۔ جسکا کریڈٹ ملک محمد اقبال اعوان کو جاتاہے۔ انکی ریٹائرمنٹ کے موقع پر گورنمنٹ ہائی سکول رکھلہ منڈی کے سٹاف کی طرف شاندار پارٹی کا انعقاد کیا گیا اور مقررین نے ان کی تعلیمی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ انہیں پھولوں کے ہار پہنائے، پتیاں نچھاور کی گئیں۔ سٹاف اور طلباء کی طرف سے بھرپور طریقے سے الوداع کیا گیا۔ تقریب کےآخر میں جملہ ٹیچنگ سٹاف اور دیگر ملازمین ریلی کی شکل میں انکو گھر تک پہنچاکر آئے، راستے میں جگہ جگہ اہلیان علاقہ نے انکو پھولوں کے ہار پہنائے اور پتیاں نچھاور کیں.

Back to top button