بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خوشاب کے زیر اہتمام مزدور بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خوشاب کے زیر اہتمام مزدور بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سرور شہید چوک جوہر آباد میں ایک ریلی نکالی گئی ۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی ضلع خوشاب کےجنرل سیکرٹری حاجی مرزا نیاز بیگ نے کہا کہ ہم اپنے محنت کش بھائیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔تاریخ گواہ ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدور طبقہ کے حقوق کی جنگ لڑی ہے ۔ہم آج بھی چئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں غریب عوام اور اپنے محنت کش بھائیوں کے حقوق کی بحالی کے لیے عملی جدوجہد کر رہے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی سرگودھا ڈویژن لیڈیز ونگ کی صدر گوہر جمال طوسی نے کہا کہ ہم مزدور بھائیوں کے ساتھ ساتھ اپنی ان محنت کش خواتین کے حقوق کی بات بھی کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا محنت کش دیہاڑی دار طبقہ معمولی اجرت پر کام کرنے پر مجبور ہے۔ گوہر جمال طوسی نے کہا کہ یوم مئی پر ہم عہد کرتے ہیں مزدورطبقہ کے استحصال کے خاتمے اور ان کے حقوق کی بحالی تک عملی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ کل ذوالفقار علی بھٹو ، بے نظیر بھٹو اور آج بلاول بھٹو مزدور طبقہ کے حقوق کی بحالی کی جنگ لڑ رہا ہے ۔ پی پی پی خواتین ونگ سرگودھا ڈویژن کی صدر نے کہا کہ ملک کے طول عرض میں آج ایک ہی نعرہ گونج رہا ہے مزدور کا بھٹو زندہ ہے ۔

Back to top button