بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

بین الصوبائی ڈکیت گروہ کے 3 کارندے گرفتار

کراچی کے سپرہائی وے پرملیرکینٹ موڑ کےقریب سے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی ڈکیت گروہ کے 3 کارندے گرفتار کرلیے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمنان، جمال الدین ناصر اور محمد فرحان کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزمان کے قبضے سے 26 قیمتی موبائل فون، 3 پستول اور 50 سے زائد موبائل سم کارڈز برآمد ہوئے ہیں ۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان بین الصوبائی ڈکیت گروہ کےکارندے ہیں، ملزمان ساتھیوں کی مدد سے آئی ایم ای آئی نمبرتبدیل کرتے تھے اور آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرکے موبائل کوریئرکمپنی کے ذریعےکوئٹہ، ایران اور افغانستان بھیجتے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ایک سال کے دوران 500 سے زائد موبائل فونز چھین کر پڑوسی ممالک سپلائی کرنے کا انکشاف کیاہے ۔

Back to top button