بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

وین کا خوفناک تصادم، 9 افراد جاں بحق، ٹرک ڈرائیور گرفتار

ٹھٹہ میں قومی شاہراہ چلیا کے قریب ٹرک اور وین کے تصادم میں کراچی سے تعلق رکھنے والے 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔ایس ایس پی ٹھٹہ عدیل چانڈیو نے بتایا کہ گزشتہ شب ساڑھے 10 بجے قومی شاہراہ چلیا پر ٹرک اور وین کے درمیان حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹرک کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والے تمام 9 افراد کا تعلق کراچی کے علاقے ملیر سے ہے، یہ تمام افراد آپس میں دوست تھے جو کینجھر جھیل کی سیر کے لیے جارہے تھے۔

متوفی کے لواحقین کی شکایت پر ایف آئی آر درج کی جائے گی، ایدھی ایمبولینس کے ذریعے میتوں کو کراچی میں سہراب گوٹھ پر واقع ایدھی سرد خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ رواں ماہ محض چند روز کے فرق سے ملک میں متعدد ٹریفک حادثات رونما ہوچکے ہیں جن میں کئی قیمتوں جانوں کا ضیاع ہوچکا ہے۔

Back to top button