بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آرمی چیف پاک افغان سرحد پر تعینات جوانوں کیساتھ عید منانے پہنچ گئے

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاک افغان سرحدکا دورہ کیا اور وہاں تعینات جوانوں کے ساتھ عید منائی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سرحدوں کی حفاظت سے زیادہ مقدم کچھ نہیں، پاک فوج سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق  پاک افغان سرحد پر آرمی چیف کی آمد پرکورکمانڈر  پشاور نے استقبال کیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلےکو سراہا اور  جوانوں اور افسران کی آپریشنل تیاری اور مستعدی کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا اور شہدا کے اہل خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے، فوج ملکی سالمیت کویقینی بنانے اور خطرات کوناکام بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، وطن کے محافظ اپنے پیاروں سے دور فرائض کو مقدم رکھتے ہیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سرحدوں کی حفاظت سے زیادہ مقدم کچھ نہیں، عید پر وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔

مزید پڑھیے  چوہدری پرویز الہیٰ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
Back to top button