بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

چیلنجز کے باوجود پولیو کے خاتمہ کے لئے پرعزم ہیں،عبدالقادر پٹیل

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ کہ چیلنجز کے باوجود پولیو کے خاتمہ کے لئے پرعزم ہیں، مشکل ترین وقت میں بھی ہماری توجہ پولیو کے خاتمہ پر مرکوز رہی ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کو اپنے ایک بیان میں کیا ۔وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ کئی اضلاع میں صحت کی خدمات کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ہزاروں لوگ اپنے گھر اور ذریعہ معاش سے محروم ہو گئے ہیں، جس سے 2022 کے سیلاب کے بعد ہمارے سماجی تحفظ کے طریقہ کار پر شدید دباو پڑا ہے۔ہم اب بھی بحالی کے کاموں میں سرگرم عمل ہیں لیکن ان مشکل ترین دور کے باوجود پاکستان نے پولیو کے خاتمے سے اپنی توجہ نہیں ہٹائی کیونکہ پاکستان کے بچے پوری دنیا کے بچوں کی طرح ایک صحت مند زندگی کے مستحق ہیں۔وزیر صحت نے مزید کہا کہ عالمی برادری کی فراخدلانہ تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں، پاکستان پولیو وائرس کے خلاف جارحانہ انداز میں لڑ رہا ہے۔ ڈونرز سے کامیاب ویکسین مہمات کے لئے فنڈنگ کا تعاون لازمی ہے، تاکہ ہم کامیابی سے حفاظتی ویکسین کی مہمات چلا سکیں اور ہم اپنا مطلوبہ ہدف حاصل کر سکیں، ہم آخری باقی ماندہ جغرافیائی علاقوں سے حفاظتی ویکسین سے وائرس کو ختم کرنے کے لیے فعال طور پر کام کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیے  ملالہ یوسفزئی 12 اکتوبر کو دورہ پاکستان پر پہنچیں گی
Back to top button