بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

اسلام آباد کچہری میں پیشی پر آیا ملزم فائرنگ سے قتل

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیشی کے لیے لائےگئے ملزم کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ واقعہ ضلعی کچہری میں پیش آیا جہاں ایک ملزم کو عدالت میں پیشی کے بعد بخشی خانے لے جایا جارہا تھا کہ ایک شخص نے فائرنگ کردی۔فائرنگ کے باعث ملزم ہلاک ہوگیا جب کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو پولیس نے موقع پر ہی اسلحے سمیت گرفتار کرلیا، قتل کرنے والے شخص سے نائن ایم ایم پستول برآمد کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مقتول کا نام زاور ہے اور اس کی عمر 30 سے 35 سال ہے، مقتول زاور چارسدہ کا رہائشی تھا اور اس پر تھانہ کورال میں 2 مقدمات درج تھے، مقتول ملزم زاور کو چوری اور تشدد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق  فائرنگ کرنے والے ملزم کی شناخت سلمان کے نام سے ہوئی ہے اور اس کی مقتول سے رشتہ داری تھی۔آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان  نے واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے  سی پی او سکیورٹی کو معاملےکی انکوائری کرکے رپورٹ دینےکا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیے  جنوبی وزیرستان میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق
Back to top button