بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عمران اور بشریٰ بی بی کیخلاف نکاح کا کیس ، مفتی سعید نے بیان قلمبند کرادیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اورسابق وزیر اعظم عمران خان کا بشریٰ بی بی سے دوران عدت نکا ح پڑھائے جانے کے معاملہ پر دائر درخواست پر نکاح خواں مفتی محمد سعید خان نے بیان ریکارڈ کروادیا۔ عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت 8 اپریل کو بغیر کاروائی28اپریل تک ملتوی ہو گئی تھی۔ گزشتہ سماعت پردرخواست گزار نے عدالت کو بتایا تھا کہ گواہ مفتی سعید خان عمرہ پر ہیں جس پرعدالت نے سماعت 28 اپریل تک ملتوی کردی تھی تاہم بعد از اں 10 اپریل کو درخواست گزار نے جلد سماعت کی درخواست دائر کی۔ بدھ کے روز اسلام آباد کی عدالت میں بیان قلمبند کرانے کے لئے مفتی سعید اپنے وکیل راجہ رضوان عباسی کے ساتھ کمرہ عدالت پہنچے جہاں ان کا بیان ریکارڈ ہوا ۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19 اپریل تک ملتوی کردی۔دوران سماعت مفتی سعید خان نے عدت میں نکاح سے متعلق عمران خان کے خلاف حلفیہ بیان دیتے ہوئے بتایا کہ عمران خان نے دوبارہ نکاح کی وجہ بتائی کہ طلاق نومبر نکاح یکم جنوری اس لئے ضروری تھا کہ وزیراعظم بننے کی پیش گوئی تھی کہ 2018 کے پہلے دن بشریٰ بی بی سے شادی کروں گا تو وزیراعظم بن جائوں گا” ۔” عمران خان نے بتایا اسی وجہ سے بشریٰ بی بی سے اسی دن(یکم جنوری)2018 کو نکاح کیا عمران خان کی اس بات پر حیرت زدہ ہوا لیکن فروری 2018 میں بنی گالہ میں دوبارہ نکاح پڑھوایا شرعی اور قانونی لحاظ سے عمران خان نے غیر قانونی و غیر شرعی نکاح کیا ” ۔مفتی سعیدنے مزید بیان میں بتایا کہ ” جب دوبارہ مجھ سے رابطہ کیا گیا تو مجھے یقین ہو گیا دونوں نے جان بوجھ کر پیش گوئی کے زیر اثر غیر شرعی نکاح کیا۔

مزید پڑھیے  وزیر اعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس
Back to top button