بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

زمان پارک واقعات میں جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے منظور

لاہورہائیکورٹ نے زمان پارک واقعات میں جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواستوں کو باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے سرکاری وکیل سے آئندہ سماعت پردستاویزات کے ساتھ تفصیلی جواب طلب کرلیا۔عدالت نے جے آئی ٹی کو تفتیش سے روکنے کے لیے فوری حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی۔عدالت نے اٹارنی جنرل اورایڈووکیٹ کو معاونت کیلئے نوٹس جاری کر دیئے۔ وکیل پنجاب حکومت فواد چوہدری نے کہا کہ صوبائی حکومت کیسے فوج کے لوگوں کو جے آئی ٹی میں شامل کر سکتی ہے،فوج کے لوگوں کو شامل کرنے کیلئے اجازتیں لی گئی تھیں۔عدالت نے کہا جوبھی سوالات اٹھائے گئے ہیں،سرکاری وکیل اپنے کمنٹس میں اسکا جواب دیں۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریماکس میں کہا کہ دہشتگردی کی دفعات چیلنج ہے جسے ہم نے دیکھنا ہے،ہمیں زمان پارک کے آپریشن کو بھی دیکھنا ہوگا۔یہ سب سوالات ہیں جسے ہم اگلی سماعت پر دیکھیں گے۔ عدالت نے ریماکس میں کہا کہ ہم نے ایس او پیز کا بھی جائزہ لینا ہیجس پر وکیل پنجاب حکومت نے کہایہ تو ابھی شامل تفتیش ہی نہیں ہورہے ہیں۔وکیل درخواست گزارکے مطابق یہ سوال بھی ہو سکتا ہے کہ نگران حکومت یہ کام کر سکتی ہے یا نہیں۔

مزید پڑھیے  اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے، کل تک گرفتاری سے روک دیا
Back to top button