بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

اسلام آباد پولیس پاکستان نیوزی لینڈ سیریز میں سکیورٹی فراہم کرنے پررضا مند

اسلام آباد پولیس دورہ پاکستان پر آنے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو سکیورٹی دینے پر تیار ہو گئی۔آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو دورے میں ’فول پروف اور  ورلڈ کلاس‘ سکیورٹی دیں گے۔آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم اور پی ایس ایل میں بھی بھرپور سکیورٹی دی تھی، تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر راولپنڈی، اسلام آباد میں سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

اس سے قبل اسلام آباد پولیس نے وسائل کی عدم دستیابی کے باعث نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران سکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرتے ہوئے مؤقف اپنایا تھا کہ سکیورٹی کیلئے درکار وسائل مہیا نہیں کیے گئے۔اسلام آباد پولیس نے مؤقف اپنایا تھا کہ آٹا فراہمی، مردم شماری اور رمضان ڈیوٹی پر بھی نفری پہلے ہی مصروف ہے۔

مزید پڑھیے  پاکستان اور آذر بائیجان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
Back to top button