بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

کائونٹی چیمپئن شپ، ہمشائر نے نوٹنگھم شائر کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا، محمد عباس نے وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی

جاری انگلش کائونٹی چیمپئن شپ میں ہمشائر کائونٹی نے اپنے پہلے ہی میچ میں نوٹنگھم شائر کائونٹی کو با آسانی آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی، نوٹنگھم شائر کی جانب سے دیئے گئے 132 رنز کے ہدف کو ہمشائر کائونٹی نے دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرتے ہوئے میچ آٹھ وکٹوں سے جیتا، ہمشائر کائونٹی کی جیت میں اہم کردار بیٹر فیلچا مڈلٹن اور فاسٹ بائولر محمد عباس کا رہا ، مڈلٹن نے میچ میں اپنی دوسری نصف سنچری سکور کرتے ہوئے 65 رنز بنائے ان کا ساتھ نک گبنس نے دیا جنہوں نے 54 رنز کی اننگز کھیلی، پاکستان کے فاسٹ بائولر محمد عباس نے میچ میں مجموعی طور پر 116 رنز دیکر آٹھ وکٹیں حاصل کیں، محمد عباس نے ہمشائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے وکٹوں کی سنچری بھی مکمل کرلی ہے۔ نوٹنگھم شائر کائونٹی کی ٹیم پہلی اننگز میں 185 رنز پر آئوٹ ہو گئی تھی، جس کے جواب میں ہمشائر نے 231 رنز بنائے تھے جبکہ دوسری اننگز میں نوٹنگھم شائر 177 رنز پر آئوٹ ہو گئی اور اس نے ہمشائر کو جیت کیلئے 132 رنز کا ہدف تھا جو اس نے میچ کے تیسرے روز ہی دو وکٹوں پر حاصل کرتے ہوئے مقابلہ آٹھ وکٹوں سے جیت لیا۔

مزید پڑھیے  فیفا ورلڈ کپ، تیونس نے دفاعی چیمپئن فرانس کو شکست دیدی
Back to top button