بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

رشید ڈی۔ حبیب میموریل گالف ٹورنامنٹ میں دو شاندار ہول اِن ون

رشید ڈی۔ حبیب میموریل گالف ٹورنامنٹ میں شائقین کو دو شاندار ہول اِن ون دیکھنے کو ملے جنہوں نے مقابلوں میں سنسنی پیدا کر دی۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی دن، 26 جنوری 2026 کو، کیڈی محمد اکرم نے یلو ہول نمبر 16 (پار 3) پر شاندار شاٹ کھیلتے ہوئے ہول اِن ون بنایا اور نئی سوزوکی آلٹو آٹومیٹک اپنے نام کی۔

اسی طرح یکم فروری 2026 کو پروفیشنل گالفر زبیر حسین نے ریڈ ہول نمبر 7 پر ہول اِن ون بنا کر ٹویوٹا آلٹس جیت لی۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ زبیر حسین اس سے قبل 2024 میں بھی رشید ڈی۔ حبیب میموریل نیشنل پروفیشنل گالف ٹورنامنٹ میں کار جیت چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button