بسم اللہ الرحمن الرحیم

سائنس و ٹیکنالوجی

جی میل میں صارفین کیلئے زبردست کا فیچر اضافہ ہونے والا

جی میل دنیا کی مقبول ترین ای میل سروس ہے اور اب اس میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی فیچرز کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔گوگل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ورک اسپیس ایپس میں اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی ٹولز کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ اے آئی فیچرز کو سب سے پہلے جی میل اور گوگل ڈاکس کا حصہ بنایا جا رہا ہے جس سے لوگوں کو ای میلز یا دیگر تحریری کام کرنے میں مدد مل سکے گی۔

گوگل کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ صارف کو بس یہ بتانا ہوگا کہ وہ کس موضوع پر لکھنا چاہتا ہے اور اے آئی ٹیکنالوجی فوری طور پر آپ کے لیے مضمون یا ای میل کو تحریر کر دے گی۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ اے آئی ٹیکنالوجی کے تیار کردہ مسودے کو صارف اپنی مرضی سے ایڈٹ کرکے استعمال کر سکے گا۔بلاگ پوسٹ کے مطابق اس سے صارف ملازمت کی درخواست یا دعوت نامے تحریر کرا سکتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے سلائیڈز، شیٹس، گوگل میٹ اور چیٹس میں بھی اے آئی ٹولز کو شامل کرنے پر کام کیا جا رہا ہے۔گوگل نے بتایا کہ ورک اسپیس ایپس کے لیے اے آئی ٹولز ابتدائی طور پر محدود صارفین کو دستیاب ہوں گے اور آنے والے مہینوں میں ان کو تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

خیال رہے کہ چیٹ جی پی ٹی کی مقبولیت کے بعد سے گوگل کی جانب سے اے آئی ٹیکنالوجی کو مختلف سروسز کا حصہ بنانے پر کام کیا جا رہا ہے۔مائیکرو سافٹ کی جانب سے بنگ سرچ انجن میں اے آئی چیٹ بوٹ کو شامل کرنے کے اعلان کے بعد گوگل نے بھی بارڈ چیٹ بوٹ کو متعارف کرایا تھا۔

Back to top button