بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بجلی کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافہ

حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 82 پیسے تک فی یونٹ اضافہ کر دیا۔نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا، جس کے مطابق مارچ سے جون تک صارفین سے 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کیے جائیں گے، جولائی سے اکتوبر تک 1 روپے 43 پیسے فی یونٹ تک وصولی کی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ نومبر سے جون 2024 تک بھی 1 روپے 43 پیسے فی یونٹ تک وصول کیے جائیں گے۔

فیصلے کے مطابق لائف لائن صارفین اضافی سرچارج سے مستثنیٰ ہوں گے، 6 ماہ تک 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کیلئے 43 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بجلی 1 روپے 43 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کی گئی، 300 سے 700 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے تک اضافہ ہوا ہے۔

نیپرا کے مطابق کمرشل صارفین بھی اگلے سال جون تک 3 روپے 82 پیسے تک ادا کریں گے، زرعی صارفین بھی 1 روپے 43 پیسے سے 3 روپے 82 پیسے تک ادا کریں گے، زرعی ٹیوب ویلز کیلئے 43 پیسے سے 1 روپے 43 پیسے تک اضافہ کیا گیا ہے، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم مارچ سے ہو گا۔

Back to top button