بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل پاک فوج کے لانس نائیک عادل جان شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان کے لانس نائیک کا تعلق لکی مروت سے تھا، عادل جان دارفور میں شہریوں کی حفاظت اور لوگوں کی مدد کی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔

شمالی افریقا کے ملک سوڈان میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل پاک فوج کے لانس نائیک فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یو این مشن دارفور،  سوڈان میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے پاک فوج کے لانس نائیک عادل جان شہید ہو گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان کے لانس نائیک کا تعلق لکی مروت سے تھا، عادل جان دارفور میں شہریوں کی حفاظت اور لوگوں کی مدد کی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اب تک عالمی امن کے لیے اقوام متحدہ کے پیس مشنز  پر فرائض سر انجام دینے والے 161 پاکستانی فوجی شہید ہو چکے ہیں۔

Back to top button