بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

راولپنڈی میں خونی بسنت نے دو افراد کی جان لے لی

راولپنڈی میں دن بھربسنت جاری رہی، شہر میں مختلف حادثات اور واقعات میں 2 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔راولپنڈی کے سٹی زون میں جمعرات کی رات سے جمعہ کی شام مغرب تک غیر قانونی بسنت دھوم دھام سے جاری رہی۔

پولیس اور انتظامیہ کی موجودگی سے بے فکر نوجوانوں نے دن بھر مری روڈ کے اطراف بھرپور پتنگیں اڑائی اور ہوائی فائرنگ کی، پتنگوں کے سائے میں پولیس کھڑی پی ٹی آئی ورکرز کو خود سے گرفتاریاں دیتے دیکھتی رہی اور ہوائی فائرنگ کی آوازوں پر کان نہ دھرنے کے مشن پر ڈٹی رہی۔

 قاتل ڈور نے ایک شخص کی جان لے لی اور 17 افراد زخمی کیے جبکہ ہوائی فائرنگ سے ایک زخص زندگی کی بازی ہار گیا اور 9 افراد زخمی ہوئے جن میں 2 پولیس اہلکاربھی شامل ہیں۔چھتوں سے گرنے کے بھی متعدد واقعات پیش آئے دن بھر 40 سے زائد شہری زخمی ہوئے۔

ایس ایس پی آپریشن اور سی پی او راولپنڈی گزشتہ رات سے ہی چھاپے مارتے رہے، متعدد تھانوں کی حدود میں پتنگ بازوں کو گرفتار کیا اور ایک سو سے زائد مقدمات کا اندراج بھی کیا۔

مزید پڑھیے  تحصیل نورپورتھل میں بھی ساتویں قومی مردم شماری کےلیے عملہ کی تربیت کا کام مکمل
Back to top button