بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

انٹر کالجیٹ ڈسٹرکٹ سپورٹس چیمپین شپ برا ئے طلبا ء کی اختتا می تقریب

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ہائر ایجو کیشن ڈیپا رٹمنٹ پنجاب اور پنجاب سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام گورنمنٹ گر یجویٹ کالج جوہر آبادمیں انٹر کالجیٹ ڈسٹرکٹ سپورٹس چیمپین شپ برا ئے طلبا ء کی اختتا می تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج ڈاکٹر امین، ڈائریکٹر ایجوکیشن کالجز پروفیسر سرفراز احمد گجر، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر امتیاز احمد اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد عمران شریک تھے۔ ڈائریکٹر کالجز کا کبڈی اور کرکٹ کی ٹیموں سے تعارف کروایا گیا۔ انہوں نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہمارے طلباء کو کھیلوں میں بڑھ چڑھ کے حصہ لینا چاہیے۔انہوں نے ڈسٹرکٹ سطح پر جیتنے والے طلباء کو کہا کہ ڈویثرنل اورپھر صوبائی سطح پر کھیلوں کے مقابلہ جات جیت کر وہ اپنے ضلع کا نام روشن کریں۔ وہ اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پرنسپل کالج اور دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ انٹر کالجیٹ ڈسٹرکٹ سپو رٹس چیمپین شپ کا پروگرام ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا ایک قابل تحسین اقدام ہے۔ تقریب کے اختتام پر پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج ڈاکٹر امین نے تمام ممبران کا تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

Back to top button