بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ملک مشتاق عالم ٹوانہ بطور پولیٹیکل اسسٹنٹ / کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس ڈی جی خان تعینات

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)علاقہ تھل کے ایک اور نامور سپوت کا اعزاز،ملک مشتاق عالم ٹوانہ بطور پولیٹیکل اسسٹنٹ / کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس ڈی جی خان تعینات، تھل کے عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار ۔ واضح رہے کہ ملک مشتاق عالم ٹوانہ کا آبائی تعلق تحصیل نورپورتھل کے قصبہ راہداری تھل سے ہے۔ آپ کا شمار ضلع خوشاب کی ممتاز نامور شخصیات میں ہوتا ہے ۔ موصوف نہایت ملنسار، پروقار،خوش گفتار اور ہردلعزیز شخصیت کے مالک ہیں۔ اعلی ا تعلیم یافتہ اور اعلی ا خداداد صلاحیتوں سے متصف ہیں۔ قبل ازیں وہ بطور ڈائریکٹر تحفظ ماحولیات پنجاب اپنے فرائض منصبی بطریق احسن سرانجام دے چکے ہیں ۔ یاد رہے کہ ملک مشتاق عالم ٹوانہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں مختلف انتظامی عہدوں پر بھی فائز رہے ہیں۔ ہر دلعزیز سئنیر آفیسر ملک مشتاق عالم ٹوانہ کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ اپنی نئی ذمہ داریوں کو بھی نہایت خوش اسلوبی سے سر انجام دینے کے لئے ہرگز کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے ۔

Back to top button