بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

رونالڈو کی زلزلہ متاثرین کو عطیہ کی گئی جرسی 2 لاکھ ڈالرز سے زائد میں نیلام

سٹار فٹبالرلیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو سمیت ترکیہ کے متعدد فٹبالرز نے زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے اپنی جرسیاں عطیہ کردیں جس کے بعد رونالڈو کی جرسی  دولاکھ 12 ہزار 450 ڈالر (5 کروڑ 72 لاکھ روپے سے زائد) میں فروخت ہوگئی۔

حال ہی میں ترکیہ اور اٹلانٹا کے فٹبالر میرح ڈیمیرل نے  ترکیہ میں آنے والے خوفناک زلزلے کے متاثرین کیلئے لیونل میسی سمیت متعدد فٹبالرز سے اپنی ذاتی جرسیاں عطیہ کرنے کی درخواست کی تھی ۔

جس کے بعدلیونل میسی، کرسٹیانو رونالڈو ،  امباپے، ارلن ہالانڈ،نیمار جے آر اور ایڈن ہیزرڈ کی  جرسیاں میری ڈیریمل کی روسٹر پلیئر شرٹس کا حصہ بن گئیں، یہ جرسیاں زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے نیلام کیلئے پیش کی جاچکی ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رونالڈو کی جرسی دولاکھ 12 ہزار 450 ڈالر کی سب سے زیادہ بولی کے ساتھ فروخت کی جاچکی ہے۔

دوسری جانب یورپی فٹ بال ایسوسی ایشنز یونین کی جانب سے  بھی ترکی اور شام میں انسانی ہمدردی کی کوششوں کی حمایت کیلئے تقریبا 2 لاکھ 14 ہزار ڈالر کا عطیہ دیا جاچکا ہے ۔

Back to top button