بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کر گئے

سابق صدر  جنرل (ر)  پرویزمشرف انتقال کرگئے ہیں۔سفارتی ذرائع نے سابق صدر  جنرل (ر) پرویزمشرف کے انتقال  کی تصدیق کی ہے۔پرویز مشرف طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیرعلاج تھے۔

خیال رہے کہ پرویز مشرف نے 12 اکتوبر 1999ء کو بحیثیت آرمی چیف چیف وزیراعظم نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹ کر انہیں گرفتار کر لیا تھا اور ایک ریفرنڈم کے انعقاد کے بعد صدر منتخب ہو گئے تھے۔

بعد ازاں اسمبلیوں نے بھی اس فیصلے کی توثیق کر دی تھی۔ تاہم 9 سال بعد مشرف فوج کے سربراہ کے عہدے سے 28 نومبر 2007ء کو سبکدوش ہو گئے اور دبئی منتقل ہو گئے تھے۔

پرویز مشرف 11 اگست 1943ء کو دہلی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1964ء میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔ 1965ء اور 1971ء کی جنگوں میں وہ شریک ہوئے۔ جبکہ 7 اکتوبر 1998ء کو بری فوج کے چیف آف سٹاف کے منصب پر فائز ہوئے۔

Back to top button