بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاک فوج نے تاندہ ڈیم میں ڈوبی کشتی کے لاپتہ آخری طالبعلم کی لاش نکال لی

ڈوب کر جاں بحق ہونے والے تمام 52 طلبہ کی لاشوں کو نکال لیا گیا،آئی ایس پی آر

کوہاٹ کے تانڈہ ڈیم میں کشتی الٹنے سے ڈوبنے والے آخری بچے حمزہ کی لاش بھی نکال لی گئی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق ڈیم میں ریسکیو  آپریشن 48 گھنٹے تک جاری رہا۔ پاک فوج کے غوطہ خوروں کو آخری لاپتا لاش ملی، ڈوب کر جاں بحق ہونے والے تمام 52 طلبہ کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کے حکم پرتانڈہ ڈیم میں ڈوبنے والے طلبہ کی تلاش مکمل کرلی گئی اور اس طرح ڈوب کرجاں بحق ہونے والے تمام 52 طلبہ کی لاشوں کونکال لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایس ایس جی کی غوطہ خور ٹیموں، آرمی انجینیئرز، ریسکیو 1122 نے 5 طلبہ کو زندہ نکالا۔ریسکیو کے مطابق جس آخری بچے کی لاش نکال لی گئی ہے وہ سات بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔ حمزہ کی لاش کو  ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ورثا کے مطابق حمزہ کی نماز جنازہ شاہ پور بانڈہ جات میں ادا کی جائے گی۔

Back to top button