بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈی ایچ کیو ہسپتال خوشاب میں دوبارہ صحت سہولت کارڈ شروع کردیا گیا، ڈاکٹر آصف محمود

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال خوشاب ڈاکٹر آصف محمود احمد قاضی کے مطابق ضلع خوشاب کی عوام کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب بمقام جوہرآباد میں دوبارہ سے صحت سہولت کارڈ کو شروع کر دیا گیا ہے۔ عوام سے درخواست ہے کہ ایسی شادی شدہ خواتین جنکا شناختی کارڈ اپنے شوہر کے نام پر بنا ھوا نہی ھے اور وہ چھوٹے بچے جنکا فارم ب نہی بنا ھوا وہ نادرا سے بنوائیں۔ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مطابق اگر شادی شدہ خواتین کا کارڈ اپنے شوہر کے نام اور چھوٹے بچوں کا فارم ب نہی بنا ھو گا تو ان کو ہسپتال میں داخلے کیلئے دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Back to top button