بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

گیس لیکج کا دھماکہ، 4 افراد جاں بحق

 کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد کے ایک گھر میں گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 4 بچے جان کی بازی ہار گئے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمریں 2 سے 10 سال کے درمیان ہیں، کوئٹہ میں رواں ماہ گیس لیکیج سے دھماکے کا یہ دوسرا واقع ہے، کچھ روز قبل ہونے والے دھماکے میں5 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہوئے تھے۔افسوسناک واقعہ میں 2 خواتین بھی زخمی ہوئیں، بچوں کی لاشوں اور زخمی خواتین کو بی ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Back to top button