بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سی ٹی ڈی کا آپریشن، لاہور، گوجرانوالہ اور ساہیوال بڑی تباہی سے بچ گئے

لاہور، گوجرانولہ اور ساہیوال بڑی تباہی سے بچ گئے، سی ٹی ڈی نے آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد پکڑ لئے۔سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو گرفتار کیا، ملزمان میں انعام الحق، مسکین اللہ، واحد خان، شیر نقیب، شاہ ولی شامل ہیں۔

حکام کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ، خود کش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد ہوا۔ملزمان کے خلاف چار مقدمات درج کر کے انہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

سی ٹی ڈی نے آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ایک ہفتے کے دوران 526 کومبنگ آپریشن کئے جن میں 130 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، 21 ہزار 227 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سی ٹی ڈی اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے۔

Back to top button