بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔پوٹھوہار ریجن میں صبح کے اوقات میں ٹھنڈ پڑنے کی توقع ہے۔تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیے گئے چند بڑے شہروں کے درجہ حرارت:

اسلام آباد اور مظفرآباد دو ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور چھ، کراچی پندرہ، پشاور چار، کوئٹہ منفی دو، گلگت منفی چھ اور مری صفر ڈگری سینٹی گریڈ۔

ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لئے محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق، سری نگر اور پلوامہ میں شام/رات کے دوران بارش کے امکانات کے ساتھ جزوی طور پر ابر آلود، جموں میں دھند کے ساتھ سرد اور خشک، لیہہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں جزوی طور پر ابر آلود اور بہت سردی۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ، جموں چھ، لیہہ منفی تیرہ اور پلوامہ میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ۔

Back to top button