بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم عہدے سے فارغ

پی سی بی نے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کو عہدے سے فارغ کردیا۔ذرائع کے مطابق  پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے گورننگ بورڈ کے اراکین کو گورننگ بورڈ ختم ہونے کی اطلاع دے دی ہے۔

گورننگ بورڈ کے اراکین کو پیغام دیا گیا ہےکہ  نوٹیفکیشن کے مطابق اب گورننگ بورڈ ختم ہو چکا ہے، 2019 کا آئین ختم ہونے کے باعث اب گورننگ بورڈ کا وجود نہیں رہا۔

ذرائع نے بتایا کہ محمد وسیم کو دوپہر کے اوقات میں ای میل کر کے اطلاع دی گئی  جس میں کہا گیا کہ آپ کی تقرری 2019 کے آئین کے تحت ہوئی اب آپ کا عہدہ نہیں رہا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ ویمن سلیکشن کمیٹی اور جونئیر سلیکشن کمیٹی کی بھی از سر نو تشکیل ہو گی۔

Back to top button