بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔پوٹھوہار ریجن میں صبح کے اوقات میں الگ تھلگ مقامات پر ٹھنڈ پڑنے کی توقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیے گئے چند بڑے شہروں کے درجہ حرارت:

اسلام آباد اور مری چار ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور بارہ، کراچی پندرہ، پشاور سات، کوئٹہ ایک، گلگت دو اور مظفر آباد چھ ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق سری نگر اور لیہہ میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، جموں، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر اور بارہمولہ صفر ڈگری سینٹی گریڈ، جموں سات، لیہہ منفی چھ، پلوامہ منفی ایک، اننت ناگ اور شوپیاں ایک ڈگری سینٹی گریڈ۔

Back to top button